بابا گورو نانک جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرنے کے بعد حسن ابدال پہنچ گئے
سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی رہائش سمیت تمام انتظامات قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان پر امن ملک ہے ، پاکستانی سکھ قوم سے دلی محبت کرتے ہیں. حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اتنی عزت بخشی ، پر خلوص انتظامات کیے ہیں ۔
سکھ یاتریوں کی بسوں کے کو سخت سیکورٹی کے حسار میں گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال لیجایا گیا ۔ ایک روز قیام کے دوران یاتری اپنی مذہی رسوما ت اد ا کریں گے اورطے شدہ شیڈول کے مطابق 18نومبر کو گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہوں گے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے سیکورٹی آفیسر چوہدری عاصم کےہمراہ گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور یا تریوں کی مہمان نوازی کے لیے رہائشی سہولیات ،میڈیکل،لنگر، اور سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گورو دوارہ صاحب میں میں صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یا تریوں کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کے لیے بورڈ کی ٹیمیں دن رات اپنی ذمہ داری انجام دے رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ،رینجرز،پولیس،ہیلتھ، و دیگر اداروں کامکمل تعان حاصل ہے۔ سموگ سے بجاو کے لیے فیس ما سک مہیا کیے جا رہے ہیں حکو متی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

