متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان
بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری حسن ابدال سے گورو دواروہ دربار صاحب کرتار پور نارووال پہنچ گئے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے یاتریوں کے لیے ٹرانسپورٹ ، رہائش سیکیورٹی کے انتظامات۔ کرتارپور پہنچے پر بھارت سے آ ئے دہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر ہرجیت سنگھ بپانے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی رہائش سمیت تمام انتظامات قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان پر امن ملک ہے ، پاکستانی سکھ قوم سے دلی محبت کرتے ہیں. حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے ہمیں عزت بخشی پر خلوص انتظامات کیے ہیں ۔سکھ خواتین نے بھی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت عزت و احترام ملاہے۔
ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سکھ یاتری گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں ایک روز قیام کریں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا طے شدہ شیڈول کے مطابق یاتری20نومبر کو گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آ باد کی یاترا کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ۔