ٹیکر برائے الیکٹرانک میڈیا
لاہور۔شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے بھارتی ہندو یاتری کل 19 دسمبر کوپاکستان آئیں گے
ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنماء مہمانوں کا استقبال کریں گے
لاہور۔وفاقی وزارت مذہبی امور اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر انتظامات مکمل کر لیے سیف اللہ کھوکھر
ہندو یاتری ایک روز گورو دواہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے
21دسمبر کو ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے،ڈپٹی سیکرٹری عمرجا وید اعوان
آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کر لئے گئے ہیں، عمر جاوید اعوان
یاتری 22 دسمبر کو چکوال سے واپس لاہور روانہ ہوں گے
،لاہور میں قیام کے دوران شری کرشنا مندر راوی روڈ اور والمیک مندر انارکلی کا دورہ کریں گے
ہندو یاتری 7روزہ دورہ مکمل ہونے پر 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے-