Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

لاہور( )متروک وقف املاک بورڈ کا ننکانہ صاحب میں ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آ پریشن پرائم لوکیشن پر موجود 1024ملین مالیت کی تقریبا 64 کنال اراضی واگزار روالی گئی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل کی خصوصی احکامات کی روشنی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ڈی سی او ننکانہ چوہدری ارشد ،ڈی ایس پی محمد طارق ایڈمنسٹریٹر تنویر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان بٹ ، سیکورٹی فضل ربی اور دیگر عملہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کی پرا ئم لوکیشن پر واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت اراضی جس کی قیمت 1024 ملین سے زاید ہے کو واگزار کروا لیا

لاہور( )متروک وقف املاک بورڈ کا ننکانہ صاحب میں ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آ پریشن پرائم لوکیشن پر موجود 1024ملین مالیت کی تقریبا 64 کنال اراضی واگزار روالی گئی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل کی خصوصی احکامات کی روشنی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ڈی سی او ننکانہ چوہدری ارشد ،ڈی ایس پی محمد طارق ایڈمنسٹریٹر تنویر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان بٹ ، سیکورٹی فضل ربی اور دیگر عملہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کی پرا ئم لوکیشن پر واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت اراضی جس کی قیمت 1024 ملین سے زاید ہے کو واگزار کروا لیا ، اور قبضہ حاصل کر کے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ۔آپریشن کے دوران قبضہ گروپوں کی جانب سے شدید مذہمت کا سامنہ کرنا پڑا ، قبضہ گروپوں کی طرف سے مذاہمت کو روکنے کے لیے بورڈ کے سیکورٹی عملہ اور پولیس نے بھر پور کاروائی کی اور انہیں منتشر کیا۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بچیانہ روڑ، بائی پاس روڈ ،دولر چوک ننکانہ میں کامیاب آ پریشن کیا گیا ہے اور قیمتی اراضی پر تعمیرات کو گرا کر قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں چیئر مین بورڈ عطا الرحمن کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں گے ۔آپریشن میں لیڈی پولیس اور لیڈیز سکیورٹی گارڈز نے اپنی ذمہ داری انجام دی