Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹرز کا چیئرمین کی زیر صدارت اجلاسٹرسٹ اراضی اور اقلیتی مذہبی مقامات کی حفاظت کی جائے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کیا جائے چئیرمن بورڈ

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹرز کا چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس
ٹرسٹ اراضی اور اقلیتی مذہبی مقامات کی حفاظت کی جائے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کیاجائے چئیرمن بورڈ

لاہور( )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کے کرایہ کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹرز کو حتمی ٹاسک سونپ دیا۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی لیز،بقایا جات کی ریکوری اور غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے لیے احکامات جا ری کر دیے۔ چیئرمین نے جمعہ کے روز ہیڈآفس میں ایڈمنسٹریٹر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی آمدنی بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ تمام افسران نیک نیتی اور ذمہ داری سے ادارہ کی بہتری کے لیے کام کریں اور دیئے گئے ٹاسک بر وقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گرپوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان، کنٹرولر اکاونٹس محمد مصطفی،چیف انجیئنر حق نواز،ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز سیف اللہ کھوکھر۔سٹاف آ فیسر ظفر اقبال، زو نل ایڈمنسٹریٹرز، اکرم جوئیہ، نور اسلم خان،سلیم گوندل،آصف خان،رشید تنیو،عدنا ن حسن پھلر وان،ڈائیریکٹر لیگل عظمی شہزادی،کمپیوٹر پروگرامر شبانہ آفرین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے اور پراپرٹیز کو محفوظ بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز اپنے حلقہ میں ریکوری اور ٹرسٹ بورڈ کی اراضی سمیت ہندو اور سکھوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور انکی بھر پور دیکھ بھال کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں اخراجات میں کمی اور زونل و ضلعی دفاتر کو بقایا جات اور کرایہ کی مد میں نادہندگان اور غیر قانونی قابضین کے خلاف بھر پور کاروائی کی ہدایات۔