متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ہندو مذہب کی قدیمی استھان شری کٹاس راج مندر میں ہندویاتریوں کی سہولیات کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی چوہدری سالک حسین چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،صدر ہندو مندر منیجمنٹ کمیٹی کرشن شرما و دیگرکے ہمراہ5دسمبر بروز جمعرات کو رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ یاتریوں کے لیے تعمیر کیے گئے رہائشی کمروں اور لنگر ہال سمیت مندر کی تزئین و آرائش و دیگر تعمیراتی و ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائیں گے ۔