Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

ننکانہ صاحب میں قبضہ گرپوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن شروع کیاجا ئے گا

ننکانہ صاحب میں قبضہ گرپوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن شروع کیاجا ئے گا۔ قبضہ گرپوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔قوانین کے مطابق FIR درج کی جائیں گی نیز سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ باتیں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ون مین کمیشن (OMC) کے سربراہ شعیب سڈل نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں منعقدہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے جائزہ اجلاس میں کہیں۔اس موقع پر،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال،رجسٹرار کمیشن محمد ریاض احمد،ڈی پی او ننکانہ سید عزیز،ڈی سی او چوہدری محمد ارشد، قانونی مشیر حافظ احسان کھوکھر،ڈائریکٹر FIA،عدیل احمدCA،عظمی شہزادی،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ تنویر احمد،فضل الرحمن بٹ، ملک زاہد کے علاوہ، فیڈرل آڈٹ و بورڈ افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹرشعیب سڈل صاحب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام اراضیات ور تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جا رہی ہیں۔ FIAاور پولیس کی سپورٹ سے کمیشن نے اپنے مطلوبہ ٹاگٹ مکمل کیے ہیں جبکہ موثر کاروائی کے لیے سپارکو سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں مدد ملی ہے،اور ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ اور FIAکے تعاون سے قیمتی پراپرٹی واگزار کروانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری بورڈفرید اقبال نے ون مین کمشن کو بریفنگ دیتے ہوئے ننکانہ صاحب اور شیخو پور ہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور سچا سودا میں قبضہ گروپوں کے خلا ف ہنگامی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس عمل میں ڈی پی او اور ڈی سی او و دیگر اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ آپریشن کے لیے درکار مشینری کی خریداری کے لیے بورڈ کو درخواست کی گئی ہے۔اجلاس میں تجاویز دی گئیں کی واپڈا،سوئی گیس اور واسا کے محکموں کو ہدایت کی جائے گی کہ غیر قانونی قابضین کے زیر استعمال زمین کے لیے کسی قسم کا گھریلو و کمرشل کنکشن مہیا نہ کیاجائے۔تاکہ قبضہ مافیا کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں قبضہ گرپوں کے خلاف کاروائیوں میں میزید بہتری لانے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرتا ہے۔