( )وزیراعظم پاکستان میان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے تمام وفاقی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ھین کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی ڈویژن نور اسلم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال یاسراصغر مونگا، عصمت اللہ خان کیئر ٹیکر گردوارہ سری پنجہ صاحب مقامی محکمہ جنگلات کے افسران اور دیگر عملہ نے ان کا گوردوارہ امد پر پرتپاک استقبال کیا ۔ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گوردوارہ کے اندر شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دعائے خیر کی ۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے تحت شانہ بشانہ اس کار خیر میں برابر شریک ہے ۔پودا لگانا اوراس کی حفاظت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی ھے۔ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلیاں ا چکی ہیں اور پاکستان اس میں شدید متاثر ہو رہا ہے لہذا ہمیں شجرکاری مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا فریضہ قومی سرانجام دینا چاہیے۔ بعد ازان چیئرمین متروکہ وقف املاک نے عملے سے ملاقات کی اور گردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ بھی کیا ۔