وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب قابل احترام ہیں،حکومت پاکستان مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی مذہبی اقلیتوں کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ یاتریوں کی مہمان نوازی ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم انجام دیتے رہیں گےبابا گورو نانک دیو جی کی انسانیت کے لیے تعلیمات قابل فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔گورو دوارہ بھائی کرم سنگھ ،گورودواہ بھائی جوگا سنگھ سمیت دیگر گوروداروں کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں یہ باتیں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گور نانک کے555ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوہئے کہیں
۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ قوم کو جنم دن کی مبارک دی انہوں نے کہاہم بھارت سے آنے والے یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی و دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظاما ت کیے ہیں۔ ،ننکانہ صاحب میں 100کمروں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں یاتریوں کو میڈیکل اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کرتارپور میں 5000 یاتریوں کا انتظام ہے جبکہ انے والے یاتریوں کی تعداد بہت کم ہے۔
پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہی آ نی چاہیے ۔۔سکھ تاریخ پاکستان کے نام کے بغیر نا مکمل ہے ۔ میں بھارت سمیت پوری دنیا کی سک قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کرتا پور میں زیادہ سے زیادہ یاتری آ ئیں گردواروں کو اباد کریں ۔یاتری پاکستان سے پیار محبت کا پیغام لیکر جائیں گے ۔حکومت پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہماری توقعات سے زیادہ کام کیے ہیں چئیرمن متروکہ وقف املاک اور ٹیم کے شکر گزار ہیں ہماری عبادت گاہوں کی حفاظت اور تعمیر کی گئی ہے۔
دہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا کہ گورودارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے ہماری مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزین و رائش پر ہم ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ بھا ئی جوگا سنگھ نے سکھ قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ نے سے نہ ڈریں یہاں پر جتنی مذہبی ازادی حاصل ہے آ زاد ی ہے وہ کہیں اور میسر نہیں ۔
شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل نے کہا کہ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی یہ ہماری گورو کی دھرتی ہے ہمارے مقدس مقامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ہمارا پیغام امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے دونوں ملکوں کی عوام امن اور اتحادکے خواہش مند ہیں
۔تقریب سے ارکین صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سکھ و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ، ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر ،پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر ، ڈپٹی کمشنر،اور ہندو رہنماء، ،سیکورٹی آفیسر عاصم چوہدری،کیئر ٹیکر گورودارہ ہ عمران نبی، سمیت مختلف اقلیتی و سیاسی رہنماؤں اور بورڈ کے افسران نے شرکت کی تقریب کے بعد سکھ مذہبی رسومات کے مطابق نگر کے ارتن کاجلوس بردوارہ جنم استھان سے گردوارا کیارہ صاحب تک لے جایا گیا۔تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے،جبکہ آخر میں سکھ رہنماؤں کی طرف سے وفاقی وزیر سمیت دیگرشرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔سکھ یاتری کل سچا سودا فاروق اباد کا دورہ کریں گے۔
جنم دن کی تقریبات کے موقع پر گردوارہ کے اطراف میں سخت سکیورٹی انتظامات یہ گئے تھے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر تنویر کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جنم دن کے موقع پر شام میں آ تش بازی کا مظاہرہ کیا گی

