Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

چند عناصر مضموم عزائم کی تکمیل کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہی ۔فرید اقبال

چند عناصر مضموم عزائم کی تکمیل کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہی ۔فرید اقبال
بورڈ افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ ا نکی کارکردگی کی بنیادپر کی جاتی ہے سیکرٹری بورڈ ۔۔۔
ٹرسٹ جائیدادوں کی حفاظت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے

لاہور( )سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نےکہا ہے کہ بورڈ افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ ا نکی کارکردگی کی بنیادپر کی جاتی ہے جسکے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔ ٹرسٹ جائیدادوں کی حفاظت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے ۔ڈسٹر کٹ ننکانہ صاحب و دیگر اضلاع میں ناقص کارکردگی اور محکمہ کی وصولی کا ہدف مکمل نہ کرنے پرافسران کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جا رہی ہے۔
چند عناصر اپنے مضموم عزائم اور نا پاک ارادوں کی تکمیل کے لیے محکمہ کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ مزید برآں جن قابضین کے خلاف کاروائی کی جائے وہ افسران و محکمہ کے خلاف جھوٹی تشیہر اور غیر ضروری مقدمات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ ٹرسٹ اراضی پر قابضین اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے جسکے رد عمل میں مالی سال 24 -2023 متروکہ وقف املاک بور ڈ کی آمدن میں 1305ملین کا خطیراضافہ ہوا جبکہ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی سے تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی۔وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کے احکامات کے مطابق پاکستان بھر کی ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا ۔
سیکرٹری بورڈ کی زیر نگرانی 11جولائی کو خصوصی طورپر ننکانہ صاحب میں پولیس کی بھاری نفری کی ہمراہ کامیاب آپریشن کیا گیا اور 1024ملین روپے مالیت کی 64 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ قابضین کی طرف سے شدید مذاہمت کی گئی اور سیکرٹری بورڈ و عملہ پر جوابی حملہ کیا اور شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ مزید برآں متروکہ وقف املاک کے دیگر اضلاع کراچی ،پاکپتن ،مہنت درشن ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،دیپالپور،حسن ابدال ،لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کامیا ب آپریشن کیے گئے اور بورڈ کی تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ۔ ون میں کمیشن (OMC) کے زیر نگرانی FIA و دیگر اداروں کے تعاون سے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی ممکن ہوئی ۔ ملازمین کی پروموشن ،ترقی جزاءو سزا و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ ہو اورمحکمہ کے ریونیو میں مزید اضافہ ممکن ہو۔