کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات اختتام پذیر ۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں سمیت سینکڑوں مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ” بھانو سپتھمی”” کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازامتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر بھارتی جتھ لیڈروجے کمار شرما نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے،ہمیں یہاں تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں،یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے یا تریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر ہم حکومت اور متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے چیئرمین سید عطاء الرحمن کے شکر گزار ہیں۔ ہم بھارت کی 12 مختلف ریاستوں سے آ نے ہیں ہم نے کٹاس راج میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی مذاہب کے افراد کی خدمت اور اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات کرتی ہےوفاقی وزیر مذہبی امور چودری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی ہدایت کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر چودری سالک حسین نےہندو یاتریوں کے لیےچند روز قبل کٹاس راج مندر سے ملحقہ 36 کمروں پر مشتمل بلڈنگ کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کریشن شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا متروکہ وقف املاک بورڈ مزہبی اقلیتوں کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے جس پر میں وفاقی حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔پاکستانی ہندو مختلف اجناس کی تجارت کرتے ہیں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد سیکورٹی فورسز ،و دیگر حکومتی اداروں میں اپنی ذمے داری انجام دے رہے ہیں ۔
اس موقع پر ہندو یاتریوں نے پاکستان کو پرُ امن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مذہبی مقامات کا جس طرح تحفظ کیا جا رہا ہے اس پر وہ متروکہ وقف املاک بورڈ اورحکومت پاکستان اور عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کے لوگوں سے متعلق جو سوچ تھی وہ یہاں سرحد پار کرتے ہی بدل گئی ہے، پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور ملنسار لوگ ہیں ۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائن عمر جاوید عوان،سکیورٹی افیسر عاصم چوہدری سمیت دیگر افسران موجود تھے