Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے مہمان خصوصی بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے مہمان خصوصی بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی جانب سے مسیحی ملازمین کوکرسمس کی مبارکباد پیش کی ،تقریب میں پاسٹر ریونڈراکرم، سموئیل پیارا ، سٹاف آفیسر ٹو چیئرمین بورڈ ظفر اقبال ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزاد ی،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر،عاشر یونس،اسسٹنٹ مدثر زیدی ، سب انجیئرعبدالستار کے علاوہ مسیحی ملازمین اشتیاق ابراہیم ،قادس ندیم ،آصف ،قیصر مہندر پال ،ولسن ،امجد جانو ، و دیگر مسیحی ملازمین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ بشپ ڈاکٹرآزاد مارشل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ مسیحی ملازمین کی خوشیوں کا ہمیشہ خیال رکھتا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں اور ہمارا آئین تمام مذاہب کیلئے یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور بورڈ ملازمین نے کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن اور بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد برابری کی حیثیت رکھتے اور مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہ ہے ۔ مسیحی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں کھبی بھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہوا ۔کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے پر تمام مسلم بھائیوں کے شکر گزار ہیں