Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

متروکہ وقف املاک بورڈ کا جائیدادوں کارینٹ مارکیٹ ریٹ پر وصولی کے لیے تخمینہ کا آغازمتروکہ وقف املاک بورڈ کو منافع بخش بنانے کے لیے ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گیا ہے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال

متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان
19-09-2024
متروکہ وقف املاک بورڈ کا جائیدادوں کارینٹ مارکیٹ ریٹ پر وصولی کے لیے تخمینہ کا آغاز
متروکہ وقف املاک بورڈ کو منافع بخش بنانے کے لیے ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گیا ہے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام پراپرٹیز کا کرایہ انتہائی معمولی تھا سیکرٹری بورڈ
مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کا قانون سپریم کورٹ آف پاکستان کے اصولی فیصلہ کے مطابق نافد کیا گیا سیکرٹری بورڈ
تخمینہ لگانے کے بعد بلز نئے ریٹس کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

لاہور( )متروکہ وقف املاک بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اربن و کمرشل جائیدادوں کارینٹ مارکیٹ ریٹ پر وصولی کے لیے تخمینہ کا آغازکر دیا ۔تمام اضلاع کو سروے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے احکات جاری۔ محکمہ کی آمدنی 3 بلین سے زائد کا اضافہ متوقع ۔ ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کی خصوصی کاوشوں کی بدو لت متروکہ وقف املاک بورڈ کو منافع بخش بنانے کے لیے ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔ مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کا قانون سپریم کورٹ آف پاکستان کے اصولی فیصلہ کے مطابق نافد کیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ محکمہ کی کمرشل و رہائشی پراپرٹیز کا رینٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق تخمینہ لگانے کے بعد بلز نئے ریٹس کے مطابق جاری کیے جائیں گے جسکے لیے تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو مقررہ تاریخ تک زمینی سروے مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جسے موبائل اپیلیکشن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر مانییٹر کیا جا رہا ہے ۔ ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام پراپرٹیز انتہائی معمولی کرایہ داری پر دی گئیں تھیں جسکے بعد محکمہ نے 2006میں مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کا آغاز کیا تاہم کرایہ داران کی جانب سے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ،سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہونے کے بعد محکمہ نے مختلف ادوار میں مثبت دلائل سے عدالت کو قائل کیا اور 2023 میں سپریم کورٹ نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے تمام پراپرٹیز کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق نافد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ محکمانہ کمیٹی اور بورڈ کی منظوری کے بعد اس عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔