لاہور( )متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر محمد مصطفی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال و دیگر افسران نے انکی کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا،ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں ہیڈ آفس میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال مہمان خصوصی تھےجبکہ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر ،سٹاف آفیسرظفر اقبال، سپریٹنڈنٹ انجینئر حق نواز ، کنٹرولر آف اکاونٹس احمد نواز ،عظمی شہزادی، شبانہ آفرین ، باسط خان ، اسسٹنٹ آڈٹ صدام حسن،علی اصغر ،پی آر او غلام محی الدین ، راحیل مغل، سمیت دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیکرٹری بورڈنے محمد مصطفی کو خصوصی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،جبکہ دیگر سٹاف کی جانب سے بھی انہیں خصوصی تحائف کے ساتھ الوداع کیا ۔ سیکرٹری بورڈ نےالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مصطفی نے شعبہ حسابات میں لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ محمد مصطفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متروکہ وقف املاک میں نے اپنی ذمہ داری شفافیت سے انجام دی ہے بورڈ میں میرا گزار ہوا وقت مثالی تھا ،ماتحت افسران و سٹاف نے دفتری امور میں میرے ساتھ مکمل تعاون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔تقریب کےشرکانے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ نے خدما ت کے اعترف میں تعریفی شیلڈ پیش کی

