Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید صاحب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ملک برمیں ناجائز قابضین کے خلاف متروکہ وقف املاک بورڈ کی برپور آپریشن جاری کروڑ روپے مالیت کی زرعی اراضی داگزار کروالی گئی۔

چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید صاحب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ملک برمیں ناجائز قابضین کے خلاف متروکہ وقف املاک بورڈ کی برپور آپریشن جاری کروڑ روپے مالیت کی زرعی اراضی داگزار کروالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے پاکپتن شریف پہنچ کر ایڈمنسٹریٹر مظہر بخاری، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تاج محمد خان و ڈائریکٹرFIA جناب ثاقب سلطان صاحب کی مقررکردہ ٹیم جس کی سربراہی مخدوم اویس صفدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA اور ناصر چٹھہ انسپکٹر FIAو SHOصاحب تھانہ کلیانہ محمد عمران اور فضل ربی ASOہیڈکواٹر کے ہمراہ موضع مہنت درشن تحصیل وضلع پاکپتن شریف میں اب تک 622ایکڑ متروکہ وقف املاک زرعی اراضی جس کی مالیت1329ملین روپے سے زائد ہے واگزار کروا لیاہے۔مذکورہ اراضی عرصہ تقریبا 25سال سے ناجائز قابضین نے محکمہ کو بغیر ادائیگی زر پٹہ ناجائز قبضہ و تصرف رکھا تھا۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر چیئر مین بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں بلا امتیاز کارروائی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محکمہ کی اراضی پر تمام ناجائز قبضے ختم کروانا ہے اس سلسلہ میں تمام تر قانونی اقدامات کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی بھی سر کوبی کی جائے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ نئے سال میں بھی اس طرح کی کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدت اور تیزی سے ہوں گی۔