Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد کٹاس راج مندر مذہبی رسومات مکمل ہونے پرچکوال سے لاہور پہنچ گیا

بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد کٹاس راج مندر مذہبی رسومات مکمل ہونے پرچکوال سے لاہور پہنچ گیا ۔روانگی سے قبل ڈپٹی سیکرٹری عمر جاویدا عوان پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے یاتریوں کو خصوصی تحائف پیش کیے اورہندو یاتریوں کو سپیشل بسوں میں سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا۔ بھارتی ہندو یاتریوں نے ہفتہ کی شام کٹاس راج مندر چکوال میں”ست سنگ” اور دیپ مالا “دیے جلانے کی رسومات” ادا کی مذہبی رسومات کے مطابق پھول جھڑیاں چلائیں،اور خوشیاں منائیں ،بھارتی یاتریوں نےمہمان نوازی،رہائش اور میڈیکل سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات کو سراتے ہوئے دل کھول کر انتظامات کی تعریف کی۔یاتریوں نے کٹاس راج میں نئے تعمیر کردہ رہائشی کمپلیکس میں رہائشی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان بھی کیا ۔یاتریوں کے کٹاس راج دورہ کے موقع پر ضلعی حکومت نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق یاتری لاہور میں تین روز قیام کریں گے اس دوران وہ کرشنا مندر لاہور اور والمیکی مندر کی یاترا کریں گے۔دورہ مکمل ہونے پر 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔