متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے مہمان خصوصی بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے مہمان خصوصی بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی جانب سے مسیحی ملازمین کوکرسمس کی مبارکباد پیش کی ،تقریب میں پاسٹر ریونڈراکرم، سموئیل پیارا ، سٹاف آفیسر ٹو چیئرمین بورڈ ظفر اقبال ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزاد ی،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر،عاشر یونس،اسسٹنٹ مدثر زیدی ، سب انجیئرعبدالستار کے علاوہ مسیحی ملازمین اشتیاق ابراہیم ،قادس ندیم ،آصف ،قیصر مہندر پال ،ولسن ،امجد جانو ، و دیگر مسیحی ملازمین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ بشپ ڈاکٹرآزاد مارشل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ مسیحی ملازمین کی خوشیوں کا ہمیشہ خیال رکھتا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں اور ہمارا آئین تمام مذاہب کیلئے یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور بورڈ ملازمین نے کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن اور بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد برابری کی حیثیت رکھتے اور مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہ ہے ۔ مسیحی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں کھبی بھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہوا ۔کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے پر تمام مسلم بھائیوں کے شکر گزار ہیں

بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد کٹاس راج مندر مذہبی رسومات مکمل ہونے پرچکوال سے لاہور پہنچ گیا
بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد کٹاس راج مندر مذہبی رسومات مکمل ہونے پرچکوال سے لاہور پہنچ گیا ۔روانگی سے قبل ڈپٹی سیکرٹری عمر جاویدا عوان پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے یاتریوں کو خصوصی تحائف پیش کیے اورہندو یاتریوں کو سپیشل بسوں میں سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا۔ بھارتی ہندو یاتریوں نے ہفتہ کی شام کٹاس راج مندر چکوال میں”ست سنگ” اور دیپ مالا “دیے جلانے کی رسومات” ادا کی مذہبی رسومات کے مطابق پھول جھڑیاں چلائیں،اور خوشیاں منائیں ،بھارتی یاتریوں نےمہمان نوازی،رہائش اور میڈیکل سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات کو سراتے ہوئے دل کھول کر انتظامات کی تعریف کی۔یاتریوں نے کٹاس راج میں نئے تعمیر کردہ رہائشی کمپلیکس میں رہائشی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان بھی کیا ۔یاتریوں کے کٹاس راج دورہ کے موقع پر ضلعی حکومت نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق یاتری لاہور میں تین روز قیام کریں گے اس دوران وہ کرشنا مندر لاہور اور والمیکی مندر کی یاترا کریں گے۔دورہ مکمل ہونے پر 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

Hindu ceremonies at Katas Raj Mandir Chakwal concluded.Hindu pilgrims from India, performed the “Bhanu Sapthami” rituals. A reception was arrangedIn honor of Hindu pilgrims by the Evacuee Trust Property Board.
Hindu ceremonies at Katas Raj Mandir Chakwal concluded.Hindu pilgrims from India, performed the “Bhanu Sapthami” rituals. A reception was arranged
In honor of Hindu pilgrims by the Evacuee Trust Property Board.
On this occasion, Bharatiya Indian Party Leader wijy Kumar Sharma said that we have received immense love and affection by coming to Pakistan, we are being given all the facilities here, our religious places of worship are also being taken special care .We are grateful to the Government and Chairma ETPB Syed Attaur Rehman for the construction of the residential complex. We come from 12 different states of India and performed our religious rituals in Katas Raj.
Addressing the ceremony, Additional Secretary Shrines Saifulla khokhar said that the Government of Pakistan takes special measures to serve the people of minority religions and to protect and maintain their places of worship. According to the direction of Syed Attaur Rehman Chairman ETPB, projects worth billions of rupees have been started to renovate and strengthen the religious places of worship of the Hindu and Sikh communities. Federal Minister Chaudhry Salik Hussain has inaugurated a 36-room building adjacent to the Katas Raj Temple for Hindu pilgrims a few days ago. He also thanked the district administration.
President of Pakistan Hindu Mandir Management Committee, Krishan Sharma, while addressing the event, said that the ETPB is rendering excellent services to the religious minorities, for which I am especially grateful to the Federal Government and the Chairman ETPB Syed Ataur Rehman. we have complete religious freedom in Pakistan. Pakistani Hindus trade in various commodities all over the word. People belonging to Hindu religion are performing their responsibilities in security forces and other government institutions.

شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آئے بھارتی ہندو یاتری لاہور سے کٹاس راج مندر چکوال پہنچ گئے
شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آئے بھارتی ہندو یاتری لاہور سے کٹاس راج مندر چکوال پہنچ گئے جہاں آج 21دسمبر کو اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ،کٹاس راج میں تعمیر کیے گئے رہائشی کمپلیس میں بھارتی ہندو یاتریوں کو کمرے الاٹ کر دیے گئے ۔ یاتریوں نے اپنے قدیم مذہبی استھان کٹاس راج پہنچے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ یاتریوں کے جذبات دیدنی تھے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بھارتی ہندو یاتریوں کے اعزاز میں مرکزی تقریب سہر پہر12 بجے منعقد ہو گی ۔تقریب میں بھارتی ہندو یاتریوں سمیت مقامی ہندو یاتریوں کی بڑی تعدا دشرکت کرے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائنز عمر جاوید اعوان کی زیر نگرانی یاتریوں کو اسپیشل بسوں کے ذریعے سخت سیکورٹی میں لاہور سے کٹاس راج پہنچے، سیکورٹی آفیسر عاصم چوہدری اور بورڈ کا سیکورٹی عملہ بھی ہمراہ موجود تھا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کٹاس راج مندر پہنچنے پر یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ہندو مذہبی روایات کے مطابق یاتریوں کو کھانا پیش کیا گیا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مکمل سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔بھارتی ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں آج اپنی مذہبی رسومات (بھانو سپتمی ) ادا کریں گے جبکہ شام میں دیے جلانے کی رسومات ( دیپ مالا ) منعقد ہوگی ۔ کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے اختتام پر یاتری22 دسمبر کو کٹاس راج سے لاہور روانہ ہوں گے۔

کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات اختتام پذیر ۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں سمیت سینکڑوں مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ” بھانو سپتھمی”” کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازامتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات اختتام پذیر ۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں سمیت سینکڑوں مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ” بھانو سپتھمی”” کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازامتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر بھارتی جتھ لیڈروجے کمار شرما نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے،ہمیں یہاں تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں،یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے یا تریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر ہم حکومت اور متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے چیئرمین سید عطاء الرحمن کے شکر گزار ہیں۔ ہم بھارت کی 12 مختلف ریاستوں سے آ نے ہیں ہم نے کٹاس راج میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی مذاہب کے افراد کی خدمت اور اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات کرتی ہےوفاقی وزیر مذہبی امور چودری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی ہدایت کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر چودری سالک حسین نےہندو یاتریوں کے لیےچند روز قبل کٹاس راج مندر سے ملحقہ 36 کمروں پر مشتمل بلڈنگ کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کریشن شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا متروکہ وقف املاک بورڈ مزہبی اقلیتوں کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے جس پر میں وفاقی حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔پاکستانی ہندو مختلف اجناس کی تجارت کرتے ہیں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد سیکورٹی فورسز ،و دیگر حکومتی اداروں میں اپنی ذمے داری انجام دے رہے ہیں ۔
اس موقع پر ہندو یاتریوں نے پاکستان کو پرُ امن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مذہبی مقامات کا جس طرح تحفظ کیا جا رہا ہے اس پر وہ متروکہ وقف املاک بورڈ اورحکومت پاکستان اور عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کے لوگوں سے متعلق جو سوچ تھی وہ یہاں سرحد پار کرتے ہی بدل گئی ہے، پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور ملنسار لوگ ہیں ۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائن عمر جاوید عوان،سکیورٹی افیسر عاصم چوہدری سمیت دیگر افسران موجود تھے
شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیئے بھارتی ہندو یاتری وجے کمار شرما کی سربراہی میں71 رکنی وفد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچ گیا
لاہور( ) شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیئے بھارتی ہندو یاتری وجے کمار شرما کی سربراہی میں71 رکنی وفد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے تریوں کا استقبال کیا اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چئیرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے
۔بھارتی جتھ لیڈر وجے کمار شرما نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان امن اور محبت کا پیغام ہے، جب بھی پاکستان آ تا ہوں پہلے سے بہتر انتظامات کیے جاتے ہیں ۔واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کیے گے ہیں۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے کہا کہ پاکستان میں ہندو مذہب کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں متروکہ وقف املاک بورڈ تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے انتظامات کر رہا ہے ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل (شرائنز )عمر جاوید اعوان کے مطابق یاتری سپیشل بسوں کے ذریعے لاہور سے کٹاس راج مندر(ضلع چکوال) روانہ ہوں گے ۔21 دسمبر کو بھارتی ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات (بھانو سپتمی ) ادا کریں گے،جہاں پر پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ اور شام میں دیے جلانے کی رسومات ( دیپ مالا ) ادا کریں گے ۔ ۔ہندو یاتری 7روزہ دورہ مکمل ہونے پر 25 دسمبر کو واپس روانہ ہوں گے



لاہور۔شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے بھارتی ہندو یاتری کل 19 دسمبر کوپاکستان آئیں گے
ٹیکر برائے الیکٹرانک میڈیا
لاہور۔شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے بھارتی ہندو یاتری کل 19 دسمبر کوپاکستان آئیں گے
ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنماء مہمانوں کا استقبال کریں گے
لاہور۔وفاقی وزارت مذہبی امور اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر انتظامات مکمل کر لیے سیف اللہ کھوکھر
ہندو یاتری ایک روز گورو دواہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے
21دسمبر کو ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے،ڈپٹی سیکرٹری عمرجا وید اعوان
آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کر لئے گئے ہیں، عمر جاوید اعوان
یاتری 22 دسمبر کو چکوال سے واپس لاہور روانہ ہوں گے
،لاہور میں قیام کے دوران شری کرشنا مندر راوی روڈ اور والمیک مندر انارکلی کا دورہ کریں گے
ہندو یاتری 7روزہ دورہ مکمل ہونے پر 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے-
متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر محمد مصطفی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے
لاہور( )متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر محمد مصطفی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال و دیگر افسران نے انکی کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا،ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں ہیڈ آفس میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال مہمان خصوصی تھےجبکہ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر ،سٹاف آفیسرظفر اقبال، سپریٹنڈنٹ انجینئر حق نواز ، کنٹرولر آف اکاونٹس احمد نواز ،عظمی شہزادی، شبانہ آفرین ، باسط خان ، اسسٹنٹ آڈٹ صدام حسن،علی اصغر ،پی آر او غلام محی الدین ، راحیل مغل، سمیت دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیکرٹری بورڈنے محمد مصطفی کو خصوصی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،جبکہ دیگر سٹاف کی جانب سے بھی انہیں خصوصی تحائف کے ساتھ الوداع کیا ۔ سیکرٹری بورڈ نےالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مصطفی نے شعبہ حسابات میں لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ محمد مصطفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متروکہ وقف املاک میں نے اپنی ذمہ داری شفافیت سے انجام دی ہے بورڈ میں میرا گزار ہوا وقت مثالی تھا ،ماتحت افسران و سٹاف نے دفتری امور میں میرے ساتھ مکمل تعاون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔تقریب کےشرکانے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ نے خدما ت کے اعترف میں تعریفی شیلڈ پیش کی


دعوت نامہ برائے میڈیا کو ریج
اسائنمنٹ ایڈیٹر/چیف رپورٹر
دعوت نامہ برائے میڈیا کو ریج
شری کٹاس راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی ہندو یاتری 19 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔
جہاں ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و دیگر افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہندو رہنما یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔
تاریخ ::۔بروز جمعرات مورخہ ۔19دسمبر 2024
بمقام:: واہگہ بارڈر
واہگہ بارڈر پر میڈیا کوریج کے لیے اپنا نمائندہ /ٹیم بھیج کر مشکور فرمائیں
بشکریہ
غلام محی الدین
پبلک ریلیشنر متروکہ وقف وقف املاک بورڈ
03008833609
واہگہ بارڈر پر انٹری کے لیے
برائے کرم
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ارسلان طاہر صاحب سے رابطہ کریں شکریہ
03244563934
- 1
- 2




