WhatsApp-Image-2024-09-14-at-15.23.31

وزیراعظم پاکستان میان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے تمام وفاقی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ھین کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا

( )وزیراعظم پاکستان میان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے تمام وفاقی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ھین کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی ڈویژن نور اسلم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال یاسراصغر مونگا، عصمت اللہ خان کیئر ٹیکر گردوارہ سری پنجہ صاحب مقامی محکمہ جنگلات کے افسران اور دیگر عملہ نے ان کا گوردوارہ امد پر پرتپاک استقبال کیا ۔ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گوردوارہ کے اندر شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دعائے خیر کی ۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے تحت شانہ بشانہ اس کار خیر میں برابر شریک ہے ۔پودا لگانا اوراس کی حفاظت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی ھے۔ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلیاں ا چکی ہیں اور پاکستان اس میں شدید متاثر ہو رہا ہے لہذا ہمیں شجرکاری مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا فریضہ قومی سرانجام دینا چاہیے۔ بعد ازان چیئرمین متروکہ وقف املاک نے عملے سے ملاقات کی اور گردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ بھی کیا ۔

Read More
WhatsApp Image 2024-05-16 at 17.34.32

چند عناصر مضموم عزائم کی تکمیل کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہی ۔فرید اقبال

چند عناصر مضموم عزائم کی تکمیل کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہی ۔فرید اقبال
بورڈ افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ ا نکی کارکردگی کی بنیادپر کی جاتی ہے سیکرٹری بورڈ ۔۔۔
ٹرسٹ جائیدادوں کی حفاظت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے

لاہور( )سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نےکہا ہے کہ بورڈ افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ ا نکی کارکردگی کی بنیادپر کی جاتی ہے جسکے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔ ٹرسٹ جائیدادوں کی حفاظت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے ۔ڈسٹر کٹ ننکانہ صاحب و دیگر اضلاع میں ناقص کارکردگی اور محکمہ کی وصولی کا ہدف مکمل نہ کرنے پرافسران کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جا رہی ہے۔
چند عناصر اپنے مضموم عزائم اور نا پاک ارادوں کی تکمیل کے لیے محکمہ کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ مزید برآں جن قابضین کے خلاف کاروائی کی جائے وہ افسران و محکمہ کے خلاف جھوٹی تشیہر اور غیر ضروری مقدمات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ ٹرسٹ اراضی پر قابضین اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے جسکے رد عمل میں مالی سال 24 -2023 متروکہ وقف املاک بور ڈ کی آمدن میں 1305ملین کا خطیراضافہ ہوا جبکہ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی سے تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی۔وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کے احکامات کے مطابق پاکستان بھر کی ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا ۔
سیکرٹری بورڈ کی زیر نگرانی 11جولائی کو خصوصی طورپر ننکانہ صاحب میں پولیس کی بھاری نفری کی ہمراہ کامیاب آپریشن کیا گیا اور 1024ملین روپے مالیت کی 64 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ قابضین کی طرف سے شدید مذاہمت کی گئی اور سیکرٹری بورڈ و عملہ پر جوابی حملہ کیا اور شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ مزید برآں متروکہ وقف املاک کے دیگر اضلاع کراچی ،پاکپتن ،مہنت درشن ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،دیپالپور،حسن ابدال ،لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کامیا ب آپریشن کیے گئے اور بورڈ کی تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ۔ ون میں کمیشن (OMC) کے زیر نگرانی FIA و دیگر اداروں کے تعاون سے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی ممکن ہوئی ۔ ملازمین کی پروموشن ،ترقی جزاءو سزا و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ ہو اورمحکمہ کے ریونیو میں مزید اضافہ ممکن ہو۔

Read More
WhatsApp-Image-2024-09-07-at-16.44.07

متروکہ وقف املاک بورڈ میں سروس کا دورانیہ مکمل ہونے پر کنٹرولر آف اکاونٹس عدیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال و دیگر افسران نے انکی کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا

لاہور( ) متروکہ وقف املاک بورڈ میں سروس کا دورانیہ مکمل ہونے پر کنٹرولر آف اکاونٹس عدیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال و دیگر افسران نے انکی کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں ، ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ثنااللہ خان ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی ، سینئر اکاونٹس آفیسر محمد مصطفی،ڈپٹی سیکرٹری ویجیلنس محمدجاوید ،ایڈمنسٹریٹر اکرم جویئہ ،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسرز سعید الرحمن خٹک ،احمد نواز ، باسط خان ،راجا احتشام فاروق ، علی اصغر الحسینی، آرگنائزرصدام حسن آڈٹ،راحیل مغل،پی آر او غلام محی الدین ،بلال ڈار،کاشف اکاوئنٹنٹ و دیگر بورڈافسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیکرٹری بورڈ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدیل احمد شعبہ حسابات میں لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔عدیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بطور کنٹرولر اکاونٹس متروکہ وقف املاک میں نے اپنی ذمہ داری شفافیت سے انجام دی ہے بورڈ میں میرا گزار ہوا وقت مثالی تھا ،ماتحت افسران و سٹاف نے دفتری امور میں میرے ساتھ مکمل تعاون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔تقریب کےشرکانے کنٹرولر آف اکاونٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ نے عدیل احمد کی اعلی خدما ت کے اعترف میں تعریفی شیلڈ پیش کی ۔اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔عدیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بطور کنٹرولر اکاونٹس متروکہ وقف املاک میں نے اپنی ذمہ داری شفافیت سے انجام دی ہے بورڈ میں میرا گزار ہوا وقت مثالی تھا ،ماتحت افسران و سٹاف نے دفتری امور میں میرے ساتھ مکمل تعاون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔تقریب کےشرکانے کنٹرولر آف اکاونٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ نے عدیل احمد کی اعلی خدما ت کے اعترف میں تعریفی شیلڈ پیش کی ۔

Read More
WhatsApp-Image-2024-09-02-at-17.34.38-1

Chairman ETPB Syed Ata Ur Rehman, Provincial Minister for Minority Affairs, Sardar Ramesh Singh Arora,Visits Nankana Sahib

Provincial Minister for Minority Affairs, Sardar Ramesh Singh Arora, along with Chairman ETPB Syed Ata Ur Rehman,Visits Nankana Sahib

Foundation Stone Laid for New Building for Sikh Pilgrims in n Gurudawara Janam Asthan.

Lahore, 1st September: Provincial Minister for Minority Affairs and President of the Pakistan Sikh Gurdwara Prabandhak Committee, Sardar Ramesh Singh Arora, along with chairman ETPB Syed Ata Ur Rehman laid the foundation stone for a new building in Nankana Sahib to facilitate Sikh pilgrims. This building will include the construction of 100 rooms, dedicated to accommodating and providing comfort to pilgrims visiting from around the world.

Chairman Evacuee Trust Property Board Syed Attaur Rehman said that providing all the facilities to the minorities in Pakistan is one of the top priorities. The project is completed as soon as possible and full facilities are available to the pilgrims.

On this occasion, the Provincial Minister stated that providing better facilities for Sikh pilgrims remains a top priority, ensuring that they can perform their religious duties in a comfortable environment.

The Provincial Minister assured that the Punjab Government prioritizes the facilitation of pilgrims and respects their religious freedom.The Chairman of the Evacuee Trust Property Board, Syed Ata Ur Rehman , Secretary Frid Iqbal, Additional Secretary Shrines Saifullh Khokhar, Superintendent Engineer Haq Nawaz, Members of ETP Board,members of the Pakistan Sikh Gurdwara Prabandhak Committee, and other related individuals were also present with him.

Read More
WhatsApp-Image-2024-08-26-at-13.37.15

چیئرمین بورڈ متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن نے دیا ل سنگھ ٹرسٹ لائبریر ی لاہور کے تز ئین و آرائش اور مرمتی کا م مکمل ہونے کے بعد افتتاح کر دیا چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ 116سالہ قدیمی ورثہ کو محفوظ اور مظبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے

چیئرمین بورڈ متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن نے دیا ل سنگھ ٹرسٹ لائبریر ی لاہور کے تز ئین و آرائش اور مرمتی کا م مکمل ہونے کے بعد افتتاح کر دیا چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ 116سالہ قدیمی ورثہ کو محفوظ اور مظبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے دیال سنگھ کی وصیت کے مطابق یہ لائبریر ی وجو د میں آئی جو کہ پاکستان کی قدیم اور بڑی لائبریر ی میں سے ایک ہے ۔ڈایکٹر لاءبیریری سید فراز عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈکے احکامات کے مطابق لاءیزبری میں قلیل مدت میں ریڈنگ ہال،چھتوں کی مرمت ،واش رومز کی مرمت ،الیکٹرک ریپئرنگ ،فرنیچر کی مرمت پالش کے کام کروائے گئے ہیں۔ چیئرمین بورڈنے قلیل مدت میں لائبریری کے کام مکمل کرانے پرسیکرٹری بورڈ فرید اقبال اور ڈائریکر لائبریر ی کی خدمات کو سراہا ہے ۔

Read More
WhatsApp-Image-2024-08-22-at-09.40.32

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں اجلاس چیئر مین بورڈ سید عطاء الرحمن کی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بریفنگ دی

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں اجلاس چیئر مین بورڈ سید عطاء الرحمن کی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بریفنگ دی،اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران سمیت بریگیڈیر(ر)اختر نواز جنجوعہ،ڈاکٹر جویریہ غضنفرسہر وردی،سہیل احمد رضا،ڈاکٹر ہری لال بھاگیہ،کرشن لال،سردارپرتاب سنگھ،منمیت کور،سردار بھگت سنگھ کے علاوہ ، بورڈ افسران میں ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی،کنٹرولراکاونٹس عدیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان ،ڈپٹی سیکرٹری ارمان جلال ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر ودیگر بورڈ افسران نےشرکت کی ۔ چیئرمین بورڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرسٹ لینڈ اور پراپرٹیز سے بہتر منافع کمانے کے لیے طے شدہ قوانین کے مطابق ڈویلپمنٹ /لیزکے لیے دیا جا ئے گا جسکے لیے لینڈ پراپرٹی بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ وقف پراپرٹیزپر قبضہ کرنا سنگین جرم ہےجبکہ قابضین اور سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ چیئرمین بورڈنے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت، اصل حالت میں بحالی اور تزئین وآرائش کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری بورڈ نے ممبران کو بتایا کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق بورڈ کی آمدن بڑھانےاور ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے متعلقہ اضلاع سےرپورٹس متواتر حاصل کی جا رہی ہیں ۔یاتریوں کی سہولت کے لیے کٹاس راج میں رہائش کمپلیکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔اجلاس میں 6ایکس ایجنڈا آ ئٹم سمیت 38ایجنڈے پیش کیے گئے ۔اجلاس میں فنانشل بجٹ برائے مالی سال 2024 -2025 کی منظوری دی گئی جو حتمی منظوری کے لیے منسٹری کو بھیجا جائے گا ،اجلاس میں قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے لیے ٹریکٹرز/ہیوی مشنیری خریدنے کے لیے ایجنڈاکی منظوری دی گئی ۔ بورڈ آفس میں ملٹی سٹوری بلاک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کے تحفظ گورو دوارہ ڈیرہ صاحب کی سیکورٹی ،تزئین وآرائش،گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد میں الیکٹرک سسٹم کی تنصیب اور گورو دوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور ،گورو دواروہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں کمروں کی تعمیر کے حوالے سے ایجنڈا کی منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔ انو سٹمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ،سروس رولز میں ترمیم ،مفتی عبد الشکور ڈیٹا سنٹر کے لیے آئی ٹی کی پوسٹ سمیت مختلف امور کے ایجنڈ آ ئٹم منظوری کے لیے بورڈ کے سامنے پیش کیے گئے ۔اجلاس میں ممبران نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہا ۔

Read More

356TH MEETING OF E.T.P BOARD HELD ON 20 & 21 (TUESDAY & WEDNESDAY), AUGUST, 2024 AT 11:00 AM

The 356th meeting of ETP Board is scheduled to be held on 20 & 21 (Tuesday & Wednesday) ,August , 2024 in the Committee Room of Evacuee Trust Property Board Lahore.

Read More