Joint meeting of the Pakistan Hindu Mandir Management Committee (PHMMC) & Pakistan Sikh Gurudwara Parbandhak Committee (PSGPC) held at the Evacuee Trust Property Board (ETPB).
پاکستان ہندو مندمینیجمنٹ کمیٹی اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پردھان PSGPCسردار رمیش سنگھ اروڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ چیئرمین PHMMCکرشن شرما ا ور وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سید عطا الرحمن اورایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر کی خصوصی شرکت ۔ اجلاس میں ممبران PSGPC سردار رمہیش سنگھ دارا ،سردار تارا سنگھ ،ستونت کور ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ ، سردارستونت سنگھ ، سرردار ہر میت سنگھ ، سردار بھگت سنگھ اور سابق پردھان سردار بشن سنگھ نے شرکت کی اجلاس میں ممبران PHMMC دیوان چند چاولہ سیکرٹری جنرل ، امر ناتھ رندھاوا ، ورثی مل ،اشوک کمار ، نا رنجن کمار ،موہن داس شریک ہوئے۔
پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں سکھوں کی مقدس کتاب گورو گرنتھ صاحب کی توہین کا معاملہ زیر بحث آیا مشترکہ اجلاس میں شامل ممبران PSGPC اور ممبران PHMMC نے انتشار پسندانہ واقعہ کی مذمت اورسکھ بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ مذہبی اقلیتوں کو آمنے سامنے لانے کی کوشش ہے جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ۔ جو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی اور قانونی کاروائی عمل میں لائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا ئے ۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کرشن شرما نے میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پاکستان اقلیت دوست ریاست ہے ایسے واقعات کی روک تھام مل کر کریں گے، پاکستان میں قائد اعظم کے نظریات پر مبنی قانون کے مطابق ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں ، اور ہم واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کو بھارت کی طرح مذہبی انتہا پسند اور اقلیت دشمن ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا۔
میڈیا نما ئندگا ن سے ویڈیو لنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سید عطا الرحمن نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ اس سلسلہ میں اجلاس کی تجویز کردہ اعلی سطحی کمیٹی کو محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی بھر پور سپورٹ حاصل ہو گی ۔حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات تاریخی اقدامات کر رہی ہے مشترکہ اجلاس میں شرکا کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقلیتی عبادت گاہوں کے تحفظ ،تعمیر نو او دیکھ بھال پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Coordination meeting for arrangements of Vesakhi Mela & Khalsa Janam din 2025
12-03-2025
خالصہ جنم دن اور ویساکھی میلہ کے انعقاد کے لیے انتظامیہ اجلاس
پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے صدارت کی
ضلعی حکومتیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ مل کر یاتریوں کی خدمت کے فرائض انجام دیں گے رمیش سنگھ اروڑہ
مندر اور گور و دواروں کی تعمیر و ترقی کے لیے 30 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
سیکورٹی ودیگر انتظامی امور سمیت کسی جانب سے غافل نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز
سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان آئیں گے وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی
لاہور ( ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام سکھ مذہب کے 326ویں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ 2025 کی تقریبات کے انتظامات کے لیے اعلی سطحی اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انتظامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائز سیف اللہ کھوکھر ۔ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمر جاوید اعوان ، سیکورٹی آفیسر شرائنز چوہدری عاصم کے علاوہ پاکستان آرمی ،پولیس ،رینجرز ،مختلف اضلاع کے انتظامی افسران ،لیسکو،کسٹمز ،امیگریشن او دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد اور قیام کے لئے رہائش کی فراہمی، رسومات کی ادائیگی اور اہم امور پر بحث کی گئی۔صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کو میڈیکل، قیام و طعام،سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی ادارے، ضلعی حکومتیں متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ہمیشہ پاکستان سے محبت ملتی ہے اور اس مرتبہ بھی وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور و حکومت کے احکامات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی ۔ اور اسکے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔ پاکستان میں مندر اور گور و دواروں کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے 30 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، سیف اللہ کھوکھرنے اجلاس کو انتظامات کے بارے بریفنگ دی ،انہوںنے کہا کہ ہم سیکورٹی و دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کسی جانب سے بھی غافل نہیں ۔خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی پاکستان میں تقریبات کے لیے سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔مرکزی تقریب گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں14 اپریل کو منعقد ہوگی۔


Hindu pilgrims return back to India after completion of the Pakistan tour for Celebrations of “Maha Shivratri”
ہندو مذہب کے تہوار مہاشوراتری کی تقریبات کے لیے پاکستان ائے ہندو یاتری بھارت واپس روانہ۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ۔۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کو الوداع کیا۔۔واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرد ھان سردار رمیش سنگھ روڑا نے کہا کہ،پاکستان امن کی دھرتی ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے لیے احسن اقدامات کر رہا ہے۔ کٹاس راج مندر کو ماسٹر پلان کے تحت خوبصورتی میں اضافہ کا فیصلہ انتہائی خوش ائند ہے۔بھارتی جتھا لیڈر رگو کمار نے کہا کہ پاکستان میں جو پیار اور محبت ملا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔جتھ کہ ہمراہ آنے والے یاتری متروکہ بورڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر شکر گزار ہیں ہمیں پاکستان میں مذہبی عبادات اور زیارات کے لیے مکمل آ زاد ی حاصل تھی جبکہ سکیورٹی کے بالخصوص بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ہمیں لگزری ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی اور رہائش کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
ہندو یاتری 24 فروری کو پاکستان ائے تھے یاتریوں نے کٹاس راج مندر چکوال میں مہاش ابراتری کی رسومات ادا کی یاتریوں نے لاہور میں دو روز گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کیا جس دوران انہوں نے شری کرشنا مندر میں پوجا کی ،شاہی قلعہ کی سیر کی اور انارکلی بازار میں شاپنگ بھی کی یاتری سات روزہ دورہ مکمل ہونے پر اتوار کے روز بھارت روانہ ہو گئے۔





