ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی(سندھ )کی یاترا کے لیے پاکستان آئے 84ہندو یاتری بھارت واپس روانہ ہو گئے

ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی(سندھ )کی یاترا کے لیے پاکستان آئے 84ہندو یاتری بھارت واپس روانہ ہو گئے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان کہ ہمراہ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کو الوداع کیا۔۔واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھہ لیڈر سنت ڈاکٹر یوڈھشٹر لال نے کہا کہ پاکستان میں جو پیار اور محبت ملا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جتھ کہ ہمراہ آنے والے یاتری متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ ہمیں پاکستان میں مذہبی عبادات اور زیارات کے لیے مکمل آ زاد ی حاصل تھی جبکہ سکیورٹی رہائش اور میڈیل کے بالخصوص بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان یاترا کے لیے آتے ہیں ۔مہمان نوازی کے لیے ہر بار پہلے سے بہتر انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز سیف اللہ کھوکھو کے میڈیا کے نمائندوں کے بتایا کہ یاتری دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس جا رہے ہیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کے احکامات کے مطابق یاتریوں کو سیکورٹی، میڈیکل،ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں ۔یاتریوں نے شادانی دربار میر پور میتھلو ،سادھوبیلہ مندر سکھر میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔انہوںنے کہا کہ یاتریوںنے حکومت پاکستان اور ہندو مندر مینجمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولیتات اور مہمان نوازی پر اظہار اطمنان کیا ہے ۔جتھہ کے ہمراہ پاکستان آئے دیگر ہندو یاتریوں نے حکومت پاکستان کی مہمان نواز ی اور انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔واہگہ برڈ پر الودا کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔

Read More
WhatsApp-Image-2025-01-05-at-15.43.16

ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی(سندھ )کی یاترا اور شو اوتاری ست گورو سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے سائیں یوڈھشٹر لال کی سربراہی میں بھارت سے 84ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی(سندھ )کی یاترا اور شو اوتاری ست گورو سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے سائیں یوڈھشٹر لال کی سربراہی میں بھارت سے 84ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے استقبال کیا اورچیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی طرف سے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان،سیکیورٹی آ فیسر عاصم چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام فول پروف سیکورٹی ،میڈیکل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ہندو یاتری واہگہ بارڈر سے براہ راست شادانی دربار حیات پتافی روانہ ہو گئے۔جہاں پر مرکزی تقریبات منعقد ہوں گے اور مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔ ہندو یاتری صوبہ سندھ میں واقع دربار حیات پتافی ،میر پور میتھلو،یوگ ماتا مندر عاقل پور ، گھوٹکی،پنو عاقل ، اور سکھر میں موجودقدیمی سادھو بیلہ مندر اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کریں گےجبکہ 14جنوری کو ایک روز ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے ۔یاتری دورہ پاکستان مکمل ہونے 15جنوری کو واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

Read More