Diwali, the festival of lights and colors, was celebrated with full splendor at Lahore’s historic Krishna Mandir.
لاہور ۔۔روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔
لاہور۔ ۔متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔
لاہور ۔۔۔دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری رام کی پوجا کی گئی
لاہور ۔۔۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایات پر ہندو برادری کو مذہبی تہوار منانے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق مہمان خصوصی تھے۔
لاہور (۔ )دنیا بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی بھرپور جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں، جبکہ لاہور کے تاریخی کرشنا مندر راوی روڈ میں متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام دیوالی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ہندو برادری کے علاوہ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق تھے، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عثمان خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعادت شہباز خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام دیگر شہروں میں بھی دیوالی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں اشوالہ تیجا مندر سیالکوٹ،دادو،کراچی ،سکھرشامل ہیں، جہاں ہندو برادری نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنا تہوار منایا۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی خصوصی ہدایات پر دیوالی کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادی، تحفظ اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے یکساں مواقع فراہم کرنا بورڈ کی اہم ذمہ داری ہے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور مذہبی تقریبات کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے عزم کا عملی اظہار ہے۔
سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کو اپنے مذہبی تہوار آزادی کے ساتھ منانے کا موقع حاصل ہے، جو مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔


