Evacuee Trust Property Board (ETPB) Launches Operation Against Illegal Occupants in Delhi Gate, Walled City of Lahore; 10 Valuable Shops Recovered.
متروکہ وقف املاک بورڈ کا غیر قانونی قابضین کے خلاف اپریشن دہلی گیٹ اندرون لاہور میں
10 قیمتی دکانیں سیل
لاہور (12 نومبر 2026ء) — چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کی خصوصی ہدایات پر ٹرسٹ بورڈ کی قیمتی املاک کے تحفظ، غیر قانونی قابضین کے خاتمے اور کرایہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری آپریشن کے سلسلے میں اندرون لاہور میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور-I سیدہ سمیرا رضوی نے پولیس کی معاونت سے اندرونِ لاہور، تاریخی مسجد وزیر خان کے قریب دہلی گیٹ میں واقع اتفاق سینٹر اور فلیٹ سینٹر میں طویل عرصے سے کرایہ ادا نہ کرنے اور بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر 10 قیمتی کمرشل دکانیں کامیابی سے سیل کر دیں۔ یہ دکانیں کروڑوں روپے مالیت کی ہیں۔ اس کارروائی میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین اور سیکرٹری ای ٹی پی بی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور بورڈ کی املاک پر غیر قانونی قبضوں، کرایہ نادہندگان اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

