وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کے ماتحت متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام دریائے سندھ کے وسط میں واقع تاریخی و مقدس ہندو عبادت گاہ سادھو بیلا مندر میں ہندو مذہب کی روحانی شخصیت بابا بنکھنڈی مہاراج کی 163ویں برسی کی سہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ یہ تقریبات 29 جون سے یکم جولائی 2026 تک جاری رہیں گی، جن میں ملک بھر سے ہندو برادری کے ہزاروں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔برسی کی تقریبات ہندو دھرم کی مذہبی رسومات میں۔ زائرین کی رہائش، لنگر، ٹرانسپورٹ، کشتیوں کی فراہمی، طبی امداد اور فول پروف سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات متروکہ وقف املاک بورڈ نے مکمل کر رکھے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ انتظامات چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزماں کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں کیے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ مذہبی تقریب حکومتِ پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک میں مذہبی آزادی، اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔برسی کی مرکزی تقریبات یکم جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی، جبکہ آئندہ دو روز کے دوران مزید عقیدت مندوں کی آمد بھی متوقع ہے۔
