ETPB Terms News of Temple Demolition Baseless. – Evacuee Trust Property Board (ETPB)
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

ETPB Terms News of Temple Demolition Baseless.

صوابی میں مندر گرانے کی خبر بے بنیاد ہے، تر جمان متروکہ وقف املاک بورڈ

22 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) تر جمان متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوابی میں مندر کو گرانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں تر جمان نے وضاحت کی ہے کہ درحقیقت میں موقع پر مندر یا کوئی اقلیتی عبادت گاہ کا وجود نہیںہے بلکہ پشاور سے 21کلو میٹر دور درگئی گاوں میں واقع دھرم شالہ (ہندو مذہب کی عارضی پناہ گاہ) کی قدیمی عمارت خستہ حالت میں موجود ہے اور اسی تناظر میں ٹرسٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے اسکو اسکی اصل حالت میں بحال کیاجائے گا۔