سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم سے بنائے گئے ون مین کمشن کا اجلاس چیئر مین شعیب سڈل کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم سے بنائے گئے ون مین کمشن کا اجلاس چیئر مین شعیب سڈل کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں چیئر مین بورڈ ڈاکٹر عطاءالرحمن، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ثناءاللہ خان فوکل پرسن برائے چیئرمن /ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر، رجسٹرارمحمد ریاض (پی ایس پی ) ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی ، سٹاف آفیسر ظفر اقبال، کنٹرولر آف اکاونٹس محمد مصطفی ، کمپیوٹر پروگرامر شبانہ آفرین ،ڈپٹی سیکرٹری لینڈ، ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی ،شرائنز و دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خاتمہ، بقایا جات کی ریکوری ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے ،اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئر مین ون مین کمشن شعیب سڈل کو لاہور سمیت ملک بھر میں موجود قابضین کے خلاف کئے گئے آپریشن اور رینٹ کی ریکوری کی بابت بریفنگ دی ، اجلاس میں متروکہ وقف املاک کے اعلی کارکردگی دکھانے والے ضلعی افسران کے لیے قوانین کے مطابق تعریفی اسناد و دیگر اعزازات دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین ون مین کمیشن شعیب سڈل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تعمیل سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے









پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا
متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان
پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، ڈپٹی پردھان سردار مہیش سنگھ ممبران ڈاکٹر سردار ممپال سنگھ ،ستونت کور ،سردار تارا سنگھ ،سردار ستونت سنگھ،سردار صاحب سنگھ ،سردار گیان سنگھ چاولہ ،سردار بھگت سنگھ،بابا ہر میت سنگھ سمیت ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عبد اللہ اویس ،سیکورٹی آفیسر عاصم چوہدری و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔
چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی سہولیات ، گورو دواروں کی تزئین آرائش اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ نے گورو دواروں میں انتظامات و اخراجات ، سیوا دار ،گرنتھی کی تعداد بڑھانے سمیت جنم دن اور دیگر اخراجات کی منظوری دی۔ PSGPCکے سیکرٹریٹ بنانے اور اسٹاف کی تعینات کا ایجنڈا زیر بحث آیا جبکہ اجلاس میں بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑ ہ نے کہا کہ اس بار بابا گورو نانک جنم دن “پرکاش پرب “ بھر پور انداز میں منایا جائے گا ۔یاتریوں کو رہائش ،ٹرانسپورٹ ،لنگر کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ جنم دن کے حوالے سے تمام انتظامی اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں ۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے چیئرمین متروکہ وقف املا ک اورشرائنز برانچ و انتظامیہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یاتریوں کے لیے ہر بار تسلی بخش انتظات کیے جا تے ہیں ۔اس مرتبہ بیرون ملک سے آنے والے یاتری حسین یادیں لیے پاکستان سے واپس روانہ ہوں گے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بار جنم دن کے موقع پر3000 سے زائد انڈین اور 1000 دیگر ممالک سے یاتریوں کی آمد متوقع ہے ۔ یاتریوں کی ویزہ سہولت کے لیے visa automation system کا اجرا کیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو ویزہ کے حصول میں آسانی ہو ۔یاتریوں کی دیگر تمام سہولیات بہتر انداز میں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔سیکورٹی کی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے بورڈ کے 100سیکورٹی گارڈز کو اسپشل ٹرینگ دی جا رہی ہے ۔جنم دن کے حوالے سے تمام انتظامات کی نگرانی کی جائے گی تاکہ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہ ہے ۔
ہمسایہ ملک بھارت سے سکھ یاتری14نومبر جمعرات کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے ۔بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15نومبر کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی ۔



تقریبات کے انتظامات کے لیے اعلی سطحی اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انتظامی اجلاس کی صدارت کی
سکھ مذہب کے بانی بابا گور ونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کے لیے اعلی سطحی اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انتظامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹر ی بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائز سیف اللہ کھوکھر ،ممبران PSGPC۔ڈپٹی سیکرٹری شرانئز عبداللہ اویس ،اے ایس او چوہدری عاصم ،پاکستان آرمی ،پولیس ،رینجرز ،مختلف اضلاع کے انتظامی افسران ،لیسکو،کسٹمز ،امیگریشن او دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران، گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد اور قیام کے لئے رہائش کی فراہمی، رسومات کی ادائیگی اور اہم امور پر بحث کی گئی۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کو میڈیکل، قیام و طعام،سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی ادارے، ضلعی حکومتیں متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ہمیشہ پاکستان سے محبت ملتی ہے اور اس مرتبہ بھی وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔
سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی ۔ اور اسکے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، سیف اللہ کھوکھر، نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بھارتی سکھ یاتریوں کے دورہ پاکستان کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔سکھ یاتری 10 روزہ یاترا پر پاکستان آئیں گے، جو 14 نومبر کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔صوبائی وزیر، رمیش سنگھ اروڑہ، اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ یاتریوں کو واہگہ چیک پوسٹ سے سخت سیکورٹی میں براہ راست گورودورہ جنم استھان ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا۔555ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔


