Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 8:30 am – 4:30 pm
Open Hours of ETPB Headquarters Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

Inauguration of the New Main Entrance Gate of Gurdwara Janam Asthan on the 557th Birth Anniversary of Baba Guru Nanak Dev Ji. Special initiatives by the Evacuee Trust Property Board (ETPB) to enhance the beauty and restoration of the Gurdwara, along with development projects aimed at improving facilities and services for Sikh pilgrims.

بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن پر گوردوارہ جنم استھان کےنئے مرکزی گیٹ کا افتتاح۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے خصوصی اقدامات، گردوارے کی خوبصورتی، بحالی اور یاتریوں کی سہولیات میں اضافے کے لیے ترقیاتی کام مکمل

سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید اور دیگر افسران کے ہمراہ نئے گیٹ کا افتتاح کیا۔

لاہور (۔ )بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی تزئین و آرائش، خوبصورتی اور یاتریوں کی سہولیات میں اضافے کے لیے خصوصی اقدا مات گورو دوارہ کا مرکزی داخلی دروازہ تبدیل کرکے نیا خوبصورت اور دیدہ زیب گیٹ نصب کر دیا گیا سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید، ڈی پی او ارسلان زاہد، سکھ برادری کے نمائندوں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے پاکستان آ رہے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ،صوبائی اور متعلقہ اداروں نے ان کے استقبال اور بہترین میزبانی کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے لیے قابل احترام مہمان اور ہمارے سر کا تاج ہیں۔

سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت جتنی بھی زیادہ تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آ ئیں متروکہ وقف املاک بورڈ ہمہ وقت مہمان نوازی کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایات پر بورڈ انتظامیہ نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی رہائش، قیام و طعام، لنگر، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات، سکیورٹی اور دیگر ضروری انہوں نے کہا کہ گورودوارہ جنم استھان کے مرکز مرکزی گیٹ کی تبدیلی سے گردوارہ صاحب کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ سردار سرجیت سنگھ کنول اور دیگر سکھ صاحبان نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔
گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے مقدس ترین اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے جنم لیا، اسی لیے دنیا بھر سے سکھ عقیدت مند اس مقدس مقام پر حاضری دیتے ہیں