Indian Hindu pilgrims will arrive in Pakistan on 24th Feb for Katas Raj Yatra

شری کٹاس راج میں” مہا شو راتری “ کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی ہندو یاتری 24فروری کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آئیں گے۔ ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنماء مہمانوں کا استقبال کریں گے، وفاقی وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کیے گے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل (شرائنز )عمر جاوید اعوان کا کہنا ہے کہ ہندو یاتری 24فروری کو پاکستان پہنچنے کے بعد سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر سے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ایک دن قیام کریں گے۔جبکہ 25 فروری کو چوہ سیدن شاہ چکوال کے قریب تاریخی کٹاس راج مندر روانہ ہوں گے جہاں 26فروری کو ہندو یاتری مہا شو راتری کی مناسبت سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔دورہ مکمل ہونے پر ہندو یاتری 2مارچ کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

Read More

Evacuee Trust Property Board 357TH Meeting.

357TH Meeting of ETP Board scheduled to be held on 22 & 23 (Saturday & Sunday) February, 2025 at 11:00 AM in the committee Room of Evacuee Trust Property, Board Lahore.

Read More
WhatsApp-Image-2025-02-17-at-11.28.59

Chairman ETPB Dr. Ata Ur Rehman and Secretary ETPB Farid Iqbal Visit Janki Devi Maternity Hospital Abbott Road, Lahore.

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر سید عطاالرحمن کا پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن فاونڈیشن (PMEIF) کے زیر انتظام جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال ایبٹ روڈ کا دورہ ۔ سیکرٹری بور ڈفرید اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بورڈنے لیبارٹری اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔
سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئرمین کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ جانکی دیوی ہسپتال کو مزید بہتر اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا ۔ مریضوں نے چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور ملنے والی تمام سہولیات سے آگاہ کیا ۔دوسری جانب چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے حضر ت عائشہ صدیقہ گرلز کالج اور نواز شریف ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں کالج پرنسپل ڈاکٹر صائمہ مشتاق ، پرنسپل نواز شریف سکول نزہت نزیر نے انکا استقبال کیا ، طالبات نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،اس موقع پر ایڈمن آفیسر (PMEIF) محمد نعیم اور ذیشان رمضان گورسی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔
چیئرمین بورڈ نے دورہ کے دوران فن خطاطی کے خوبصورت فن پاروں کی نمائش دیکھی یہ فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ایک ماہ پر مشتمل اردو اور عربی کیلی گرافی کی ورکشاپ کے اختتام پر کیا گیا تھا ۔چیئرمین بورڈ نے فن پاروں کی نمائش دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایات کو جدید عہد میں متعارف کروانے کے لئے فن خطاطی کو مضبوط کرنا چاہئے۔چیئرمین بورڈنے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا طلبا و اساتذہ سے ملاقات کی اورتعلیمی نصاب کےحوالے سے سوالات بھی پوچھے ۔

Read More