The Evacuee Trust Property Board (ETPB) has achieved a historic milestone with a record increase of Rs. 925 million in income at the close of fiscal year 2024-25,
متروکہ وقف املاک بورڈ
(ETPB) کی تاریخ ساز کامیابی مالی سال 25-2024 کے اختتام پر ا ٓمدن میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ سالانہ آمد ن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی جو کہ مالی سال 24- 2023 میں 4ارب 72کروڑ تھی،جبکہ مالی سال 2022-23میں صرف 3ارب 42 کروڑ تھی ۔74بلین روپے مالیت کی 6578ایکٹر 9کنال 7مرلے متروکہ وقف جائیداد واگزار کرالی گئی ، ملک بھرکے سات زون سے محکمہ کے نادہنگان سے کرایہ کی مد میں 1021.344 ملین روپے مالیت کی رقم بقایا جات کی مد میں ریکور کی گئی ۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کے مطابق سالانہ بجٹ کے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا گیا ۔ اسکیم میں تبدیلی ،قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی ، آن لائن بلنگ اور جدید سسٹم کے نفاذ سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور ڈویلپمنٹ ،لیز اور کرایہ داری کی مد میں آمد ن ہوئی۔ محکمہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اختتام پر لاہور زون نے رینٹ کے بقایا جات کی مد میں 77.455ملین ،ننکانہ زون نے 266.122ملین ،گوجرانوالہ زون نے 60.752ملین ،ذونل آفس راولپنڈی نے 214.819فیصل آباد زون نے36.681 ملتان زون نے 185.349ملین ،کراچی زون نے 161.471ملین جبکہ اسلام آباد نے 18.369ملین روپے کی بقایا جات کی ریکوری کی گئی ۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نےتمام اضلاع کے ایڈ منسٹریٹرز ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو ماہانہ کارکردگی کی میٹنگ میں خصوصی طور پر ٹاسک سونپے، اور باالخصوص ،کراچی ،سکھر ،حیدر آباد ،ننکانہ صاحب ،لاہور ،ساہیوال ، پاکپتن ،ملتان و دیگر اضلاع میں اپنی نگرانی میں محکمہ کی ٹرسٹ اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا اور اربوں روپے کی زمین بازیاب کروائیں ، درجنوں ایف آئی آرز، اور قبضہ مافیا کو پسپا کیا ۔اس حکمت عملی کی بنیاد سابقہ چیئرمین بورڈ اور موجود ہ وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے رکھی اور وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق محکمہ نے وقف املاک کے تحفظ کو قومی ذمہ داری قرار دیا۔اس قومی مقصد کے حصول کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے بھرپور انتظامی قیادت فراہم کی، جبکہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک، نظام کو ڈیجیٹل، اور ریکوری کو شفاف بنایا۔ ان کی نگرانی اور مسلسل فالو اپ کی بدولت بورڈ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔سپریم کورٹ کی ہدایت FIAنے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن میں نمایاں کردار ادا کیااور اس عمل کو مزید موثر بنایا ۔ ماہانہ رپورٹس اور شفاف مانیٹرنگ نے پورے نظام کو ذمہ دار اور فعال بنایا۔یہ کامیابی اچانک نہیں آئی۔ یہ ان تھک محنت، جدید ٹیکنالوجی، اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے


Coordination meeting for arrangements of Vesakhi Mela & Khalsa Janam din 2025
12-03-2025
خالصہ جنم دن اور ویساکھی میلہ کے انعقاد کے لیے انتظامیہ اجلاس
پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے صدارت کی
ضلعی حکومتیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ مل کر یاتریوں کی خدمت کے فرائض انجام دیں گے رمیش سنگھ اروڑہ
مندر اور گور و دواروں کی تعمیر و ترقی کے لیے 30 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
سیکورٹی ودیگر انتظامی امور سمیت کسی جانب سے غافل نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز
سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان آئیں گے وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی
لاہور ( ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام سکھ مذہب کے 326ویں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ 2025 کی تقریبات کے انتظامات کے لیے اعلی سطحی اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انتظامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائز سیف اللہ کھوکھر ۔ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمر جاوید اعوان ، سیکورٹی آفیسر شرائنز چوہدری عاصم کے علاوہ پاکستان آرمی ،پولیس ،رینجرز ،مختلف اضلاع کے انتظامی افسران ،لیسکو،کسٹمز ،امیگریشن او دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تقریبات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد اور قیام کے لئے رہائش کی فراہمی، رسومات کی ادائیگی اور اہم امور پر بحث کی گئی۔صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کو میڈیکل، قیام و طعام،سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی ادارے، ضلعی حکومتیں متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ہمیشہ پاکستان سے محبت ملتی ہے اور اس مرتبہ بھی وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور و حکومت کے احکامات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی ۔ اور اسکے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔ پاکستان میں مندر اور گور و دواروں کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے 30 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، سیف اللہ کھوکھرنے اجلاس کو انتظامات کے بارے بریفنگ دی ،انہوںنے کہا کہ ہم سیکورٹی و دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کسی جانب سے بھی غافل نہیں ۔خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی پاکستان میں تقریبات کے لیے سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔مرکزی تقریب گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں14 اپریل کو منعقد ہوگی۔


