متروکہ وقف املاک ایکٹ، اسکیم میں ترمیم وفاقی حکومت نے منظوری دیدی ترمیم سے ٹرسٹ اراضی پہلے سے زیادہ محفوظ اور منافہ بخش ہو جائے گی چیئرمین بورڈقبضہ گروپوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا ۔سید عطاء الرحمٰن قانونی پیچیدگیاں ختم ہو جائے گی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال محکمہ کے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
متروکہ وقف املاک ایکٹ، اسکیم میں ترمیم وفاقی حکومت نے منظوری دیدی
ترمیم سے ٹرسٹ اراضی پہلے سے زیادہ محفوظ اور منافہ بخش ہو جائے گی چیئرمین بورڈ
قبضہ گروپوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا ۔سید عطاء الرحمٰن
قانونی پیچیدگیاں ختم ہو جائے گی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
محکمہ کے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا سیکرٹری بورڈ فرید اقبال
لاہور ( )وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم اہنگی چوہدری سالک حسین نے متروکہ وقف ملاک بورڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے محکمہ کی اربن اسکیم 1977 اورایگریکلچر سکیم1975 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ قوانین میں تبدیلی سے محکمہ کی پراپرٹی پہلے سے زیادہ محفوظ اور منافہ بخش ہو جائے گی۔
قبضہ گروپوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا،پراپرٹی کو ڈویلپمنٹ کے لیے پیش کیا جائے گا۔قانونی پیچیدگیاں ختم ہوں گی -ننکانہ، قصور ،کراچی میں ہزاروں سب یونٹس کو رینٹ نیٹ میں لایا جا سکے گا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف ا ملاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ٹرسٹ زمینوں کو محفوظ اور بہتر استعمال میں لانے کے لیے سابقہ ڈائریکٹر لیگل شاہد بشیر اسسٹنٹ مدثر زیدی اور دیگر سینئر افسران واہ اہلکاران کے تعاون سے محکمہ کے 50 سال پرانے قوانین میں ترمیم کر کے وفاقی حکومت کو پیش کیں۔
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذولفقار حیدر کی خصوصی دلچسپی سے محکمہ کے اربن اور ایگزیکلچر سکیم میں کی گئی تبدیلی کی جانچ پڑتال کی اور حتمی منظوری کے لیے وفاقی وزیر کو پیش کیا ۔ وفاقی حکومت نے تبدیل شدہ قوانین منظور کرتے ہوئے نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ محکمہ کے 50 سالہ پرانے زرعی و اربن اسکیم/قوانین میں تبدیلی
سے محکمہ کی ٹرسٹ پراپرٹیز پہلے سے زیادہ محفوظ اور منافہ بخش ہو جائیں گی جس سے محکمہ کے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کا مقصد افسران کو با اختیار بنانا اور تمام اضلاع بالخصوص ننکانہ صاحب میں محکمہ کو درپیش ا راضی کے مسائل کو حل کرنا ہے
۔قوانین میں تبدیلی سے شہری علاقوں میں آنے والی اراضی پر قانون کے مطابق ڈیویلپمنٹ کی جا سکے گی زرعی اراضی کو قبضہ گروپوں سے محفوظ بنانے اور منافہ بخش بنانے کے لیے بنجر اراضی کو 30 سالہ لیز پر دیا جائے گا جبکہ نیلامی کا دورانیہ 3سال سے بڑھا کر 8 سال کیا جائے گا۔
محکمہ کے اربن وایگریکلچر سکیم میں تبدیلی لانے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین و افسران نے چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمان اور سیکرٹری فرید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی سکھ یاتری واپس روانہ حکومت پاکستان نے عزت و احترام دیاٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے سکھ یاتریوفاقی وزیر و چیئرمین بورڈ کی ہدایات کے مطابق یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی سیف اللہ کھوکھر ۔
بھارتی سکھ یاتری واپس روانہ حکومت پاکستان نے عزت و احترام دیا
ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے سکھ یاتری
وفاقی وزیر و چیئرمین بورڈ کی ہدایات کے مطابق یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی سیف اللہ کھوکھر ۔
لاہور ( )بابا گورو نانک جنم منانے کے بعد بھارتی سکھ یاتری گورو کی دھرتی کی خوبصورت یادیں لیے واپس انڈیا لوٹ گئے۔۔پاکستان کی مہمان نوازی وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے شرومنی گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار گر میت سنگھ نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں، پاکستان اقلیت نواز ملک ہے، ہمیں یہاں پر طرح کی سہولیات میسر تھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی عزت ملی\ اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
دہلی گرد و دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ نے کہا کہ ہمارے گوروداروں کو اصل حالت میں بحال رکھا گیا ہے انکی خوبصورتی قابل تعریف ہیں۔ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک نے میڈیکل ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے ۔
سکھ یاتریوں نے واہگہ بارڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں تو ان کے دل میں مختلف خدشات ،تحفظات تھے لیکن آج جب وہ واپس جارہی ہیں توایسے لگتا ہے جیسے اپنوں سے بچھڑرہے ہو یاتریوں نے حکومت پاکستان اورخاص طور پر متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ اداکیاپاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللّٰہ کھوکھر نے بھارتی مہمانوں کو الوداع کیا اور تحائف پیش کیے ۔
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل اور تعلیم و روزگار سمیت تمام سہولیات یکساں میسر ہیں ۔
ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ و فاقی وزیر برائے مزہبی امور چوہدری سالک حسین اور چئیرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن یاتریوں کی مہمان نوازی اور بین المذاہب ہم اہنگی کے لیےخصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انکی خصوصی ہدایات پر ہمسایہ ملک سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، یاتریوں کے لیے بہترین اقدامات کیے اور تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی میں معاونت کرنے والے تمام صوبائی و وفاقی ،سیکیورٹی وانتظامی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں ۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد ۔۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے ائے سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے، کرتار پور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد ۔۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے ائے سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے، کرتار پور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
۔ پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ۔ سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین ،وزیر قانون پنجاب صہیب برتھ،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر ۔ڈپٹی کمشنر نارووال سمیت بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر بھارت سے پاکستان آ نے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
بندیشہ رائل بیلجیم کبڈی کلب اور رائل کنگ کبڈی کلب کے درمیان کبڈی کا مقابلہ ہوا۔رائل بیلجیم کبڈی کلب نے فتح حاصل کی
۔پردھان پاکستان سے گردوارہ پر بندے کمیٹی سردار رمیش سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابا گرو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر چئیرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن،اور پی ایم یو کرتار پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اج ہم نے بنیاد رکھ دی ہے ہر سال یہاں کبڈی میچ ہوگا۔ کھیلوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
کرتار پور مینجمنٹ یونٹ کے چیف ایگزیکٹو افیسر ابوبکر افتاب قریشی کا کہنا ہے کہ کرتار پور انتظامیہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔اور کھیل کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔کبڈی فیسٹیول میں شریک سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی بنجا بی کلچر کی پہچان ہے سکھ یاتری ۔ گورو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت پاکستان مبارک باد کی مستحق ہے

بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری حسن ابدال سے گورو دواروہ دربار صاحب کرتار پور نارووال پہنچ گئے
متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان
بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری حسن ابدال سے گورو دواروہ دربار صاحب کرتار پور نارووال پہنچ گئے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے یاتریوں کے لیے ٹرانسپورٹ ، رہائش سیکیورٹی کے انتظامات۔ کرتارپور پہنچے پر بھارت سے آ ئے دہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر ہرجیت سنگھ بپانے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی رہائش سمیت تمام انتظامات قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان پر امن ملک ہے ، پاکستانی سکھ قوم سے دلی محبت کرتے ہیں. حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے ہمیں عزت بخشی پر خلوص انتظامات کیے ہیں ۔سکھ خواتین نے بھی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت عزت و احترام ملاہے۔
ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سکھ یاتری گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں ایک روز قیام کریں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا طے شدہ شیڈول کے مطابق یاتری20نومبر کو گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آ باد کی یاترا کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ۔
بابا گورو نانک جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرنے کے بعد حسن ابدال پہنچ گئے
بابا گورو نانک جنم دن کے موقع پر بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تری گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرنے کے بعد حسن ابدال پہنچ گئے
سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی رہائش سمیت تمام انتظامات قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان پر امن ملک ہے ، پاکستانی سکھ قوم سے دلی محبت کرتے ہیں. حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اتنی عزت بخشی ، پر خلوص انتظامات کیے ہیں ۔
سکھ یاتریوں کی بسوں کے کو سخت سیکورٹی کے حسار میں گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال لیجایا گیا ۔ ایک روز قیام کے دوران یاتری اپنی مذہی رسوما ت اد ا کریں گے اورطے شدہ شیڈول کے مطابق 18نومبر کو گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہوں گے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے سیکورٹی آفیسر چوہدری عاصم کےہمراہ گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور یا تریوں کی مہمان نوازی کے لیے رہائشی سہولیات ،میڈیکل،لنگر، اور سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گورو دوارہ صاحب میں میں صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یا تریوں کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کے لیے بورڈ کی ٹیمیں دن رات اپنی ذمہ داری انجام دے رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ،رینجرز،پولیس،ہیلتھ، و دیگر اداروں کامکمل تعان حاصل ہے۔ سموگ سے بجاو کے لیے فیس ما سک مہیا کیے جا رہے ہیں حکو متی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب قابل احترام ہیں،حکومت پاکستان مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی مذہبی اقلیتوں کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ یاتریوں کی مہمان نوازی ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم انجام دیتے رہیں گےبابا گورو نانک دیو جی کی انسانیت کے لیے تعلیمات قابل فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔گورو دوارہ بھائی کرم سنگھ ،گورودواہ بھائی جوگا سنگھ سمیت دیگر گوروداروں کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں یہ باتیں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گور نانک کے555ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوہئے کہیں
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب قابل احترام ہیں،حکومت پاکستان مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی مذہبی اقلیتوں کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ یاتریوں کی مہمان نوازی ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم انجام دیتے رہیں گےبابا گورو نانک دیو جی کی انسانیت کے لیے تعلیمات قابل فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔گورو دوارہ بھائی کرم سنگھ ،گورودواہ بھائی جوگا سنگھ سمیت دیگر گوروداروں کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں یہ باتیں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گور نانک کے555ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوہئے کہیں
۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ قوم کو جنم دن کی مبارک دی انہوں نے کہاہم بھارت سے آنے والے یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی و دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظاما ت کیے ہیں۔ ،ننکانہ صاحب میں 100کمروں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں یاتریوں کو میڈیکل اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کرتارپور میں 5000 یاتریوں کا انتظام ہے جبکہ انے والے یاتریوں کی تعداد بہت کم ہے۔
پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہی آ نی چاہیے ۔۔سکھ تاریخ پاکستان کے نام کے بغیر نا مکمل ہے ۔ میں بھارت سمیت پوری دنیا کی سک قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کرتا پور میں زیادہ سے زیادہ یاتری آ ئیں گردواروں کو اباد کریں ۔یاتری پاکستان سے پیار محبت کا پیغام لیکر جائیں گے ۔حکومت پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہماری توقعات سے زیادہ کام کیے ہیں چئیرمن متروکہ وقف املاک اور ٹیم کے شکر گزار ہیں ہماری عبادت گاہوں کی حفاظت اور تعمیر کی گئی ہے۔
دہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا کہ گورودارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے ہماری مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزین و رائش پر ہم ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ بھا ئی جوگا سنگھ نے سکھ قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ نے سے نہ ڈریں یہاں پر جتنی مذہبی ازادی حاصل ہے آ زاد ی ہے وہ کہیں اور میسر نہیں ۔
شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل نے کہا کہ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی یہ ہماری گورو کی دھرتی ہے ہمارے مقدس مقامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ہمارا پیغام امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے دونوں ملکوں کی عوام امن اور اتحادکے خواہش مند ہیں
۔تقریب سے ارکین صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سکھ و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ، ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر ،پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر ، ڈپٹی کمشنر،اور ہندو رہنماء، ،سیکورٹی آفیسر عاصم چوہدری،کیئر ٹیکر گورودارہ ہ عمران نبی، سمیت مختلف اقلیتی و سیاسی رہنماؤں اور بورڈ کے افسران نے شرکت کی تقریب کے بعد سکھ مذہبی رسومات کے مطابق نگر کے ارتن کاجلوس بردوارہ جنم استھان سے گردوارا کیارہ صاحب تک لے جایا گیا۔تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے،جبکہ آخر میں سکھ رہنماؤں کی طرف سے وفاقی وزیر سمیت دیگرشرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔سکھ یاتری کل سچا سودا فاروق اباد کا دورہ کریں گے۔
جنم دن کی تقریبات کے موقع پر گردوارہ کے اطراف میں سخت سکیورٹی انتظامات یہ گئے تھے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر تنویر کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جنم دن کے موقع پر شام میں آ تش بازی کا مظاہرہ کیا گی


بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے2559 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و دیگر نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔
بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے2559 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و دیگر نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔
واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےدہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا جس جوش و جذبے سے ہمارا استقبال کیا گیا ہم اس پر حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں یہاں پر آکر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور پیار ملتا ہے۔جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ یاتریوں کا استقبال دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی اقلیتوں سے بے انتہا پیار اور انکا احترام کرتے ہیں ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور واپسی پر حسین یادیں لیے روانہ ہوتے ہیں۔
۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر کا کہنا ہے کہ ،مہما نو ں کو بہترین ٹرانسپور ٹ کے سا تھ دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
یا ترقیوں کو واہگہ بارڈر پر لنگر پیش کیا گیا اور واہگہ بارڈر سے اسپیشل بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا ۔
بابا گورو نانک جنم دن کی مرکزی تقریب آج 15 نومبر گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔جس میں وفاقی و صوبائی وزرا مہمان خصوصی ہوں کے جبکہ مذہبی و اقلیتی رہنماؤ شرکت کریں گے۔ بھارت سمیت دنیا بھر ےسے ا ٓئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔جبکہ بعد ازاں سکھ مذہبی رسومات کے مطابق پالکی کا خصوصی جلوس بھی نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب کے بعد سکھ یاتری 16 نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرتے ہوئے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں ایک دن قیام کریں گے ۔یاتری 18نومبر کو حسن ابدال سے کرتارپور ناروال میں گورودوارہ دربار صاحب پہنچیں گے جہاں ایک دن قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔یاتری 20 نومبر کو براستہ گوجرانوالہ گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے ۔ بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔







متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹرز کا چیئرمین کی زیر صدارت اجلاسٹرسٹ اراضی اور اقلیتی مذہبی مقامات کی حفاظت کی جائے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کیا جائے چئیرمن بورڈ
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹرز کا چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس
ٹرسٹ اراضی اور اقلیتی مذہبی مقامات کی حفاظت کی جائے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کیاجائے چئیرمن بورڈ
لاہور( )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ کی پراپرٹی کے کرایہ کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹرز کو حتمی ٹاسک سونپ دیا۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی لیز،بقایا جات کی ریکوری اور غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے لیے احکامات جا ری کر دیے۔ چیئرمین نے جمعہ کے روز ہیڈآفس میں ایڈمنسٹریٹر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی آمدنی بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ تمام افسران نیک نیتی اور ذمہ داری سے ادارہ کی بہتری کے لیے کام کریں اور دیئے گئے ٹاسک بر وقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گرپوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان، کنٹرولر اکاونٹس محمد مصطفی،چیف انجیئنر حق نواز،ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز سیف اللہ کھوکھر۔سٹاف آ فیسر ظفر اقبال، زو نل ایڈمنسٹریٹرز، اکرم جوئیہ، نور اسلم خان،سلیم گوندل،آصف خان،رشید تنیو،عدنا ن حسن پھلر وان،ڈائیریکٹر لیگل عظمی شہزادی،کمپیوٹر پروگرامر شبانہ آفرین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے اور پراپرٹیز کو محفوظ بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز اپنے حلقہ میں ریکوری اور ٹرسٹ بورڈ کی اراضی سمیت ہندو اور سکھوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور انکی بھر پور دیکھ بھال کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں اخراجات میں کمی اور زونل و ضلعی دفاتر کو بقایا جات اور کرایہ کی مد میں نادہندگان اور غیر قانونی قابضین کے خلاف بھر پور کاروائی کی ہدایات۔

- 1
- 2



