بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے2559 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و دیگر نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔