Evacuee Trust Property Board Reclaims Commercial Property Worth Rs. 500 Million,ETPB Seals Historic “Lily Cottage” on Nicholson Road in Action Against Long-Standing Defaulters
متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی، 50 کروڑ روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ, کے احکامات ایڈمنسٹریٹر لاہور کی زیر نگرانی FIA اور پولیس کی معاونت سے نکلسن روڈ پر واقع تاریخی ’’للی کاٹیج‘‘ سیل، طویل عرصے سے قابض نادہندگان کے زیرِ استعمال چیمبرز اور رہائشی حصوں کے خلاف کارروائی۔
لاہور ( )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور-I سیدہ سمیرا رضوی نے FIA اور پولیس کی معاونت سے نکلسن روڈ لاہور پر واقع تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی جائیداد ’’للی کاٹیج‘‘ (Lilly Cottage) کو کامیاب آپریشن کے ذریعے سیل کر کے بورڈ کی تحویل میں لے لیا۔ آ پریشن کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر لاہور عدنان حسن بھلر وان نے کی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ جائیداد، جو طویل عرصے سے نادہندگان کے زیرِ استعمال تھی اور جس میں وکلاء کے چیمبرز اور رہائشی حصے بھی شامل تھےآپریشن میںETPB سیکورٹی سٹاف،متعلقہ پولیس حکام اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے بھرپور معاونت فراہم کی،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کی تمام قیمتی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کروانے، کرایہ جات کی وصولی اور سرکاری واجبات کے مکمل حصول کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی



















