لاہور( )متروک وقف املاک بورڈ کا ننکانہ صاحب میں ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آ پریشن پرائم لوکیشن پر موجود 1024ملین مالیت کی تقریبا 64 کنال اراضی واگزار روالی گئی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل کی خصوصی احکامات کی روشنی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ڈی سی او ننکانہ چوہدری ارشد ،ڈی ایس پی محمد طارق ایڈمنسٹریٹر تنویر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان بٹ ، سیکورٹی فضل ربی اور دیگر عملہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کی پرا ئم لوکیشن پر واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت اراضی جس کی قیمت 1024 ملین سے زاید ہے کو واگزار کروا لیا